fbpx
خبریں

آئندہ کسی فلم میں اکشے کمار کی ماں نہیں بنوں گی، شیفالی شاہ

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شیفالی شاہ نے آئندہ کسی بھی فلم میں سُپر اسٹار اکشے کمار کی والدہ کا کردار نبھانے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیفالی شاہ نے بالی وڈ میں اپنے پسند کے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کر کے انڈسٹری میں ایک مقام حاصل کیا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں فلم سیٹس پر درجہ بندی کے وجود کے بارے میں گفتگو کی۔

شیفالی شاہ نے کہا کہ مجھے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک ناپسندیدہ اداکار اور ہدایت کار کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

اداکارہ نے کچھ ایسے ہدایت کاروں کے ساتھ بھی کام کیا جن کا خیال ہے کہ ایک اداکار صرف اداکار نہیں بلکہ ساتھی ہوتا ہے۔

انٹرویو میں شیفالی شاہ نے کہا کہ میں آئندہ کبھی بھی کسی پروجیکٹ میں اکشے کمار کی والدہ کا کردار ادا نہیں کروں گی۔ اداکارہ نے اس کی وجہ بیان نہیں کی۔

انہوں نے انڈسٹری میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ انہیں کن کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ صلاحتیوں کی تعریف کے باوجود کام نہیں دیا جاتا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button