fbpx
خبریں

دہشت گردی سے جدید علم کے حصول تک کا سفر

اسلام آباد : پاک فوج کی جانب سے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں تین سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کردیا گیا، طلبا نے نئی سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکرکیا۔

تفصیلات کے مطابق وہ علاقے جو کبھی دہشتگردی کی نظر ہو گئے تھے، وہاں آج جدیدعلوم کا راج ہے، پاک فوج کی جانب سے تیرہ ایجوکیشن کمپلیکس میں تین سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا گیا۔

.پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں طلباء کے لئے تین جدید سائنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا گیا ، جس کا مقصد طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

سال 2019 میں قائم کئے گئے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں طلباء کے لئے جدید تعلیمی وسائل کی کمی تھی، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کی جدید ترین لیبارٹریوں کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا۔

لیبارٹرز تمام مطلوبہ سہولیات سے آراستہ ہیں تاکہ طلباء کو سیکھنے اور تجربہ کرنے میں آسانی ہو، طلباء نے نئی سہولیات کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبارٹریز کی سہولت سے ان کے تعلیمی سفر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button