نئے چیف جسٹس کا پہلا امتحان ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں فل کورٹ آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کی سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں فل کورٹ ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا، فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز شامل ہیں۔
سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لاجربنچ نے بل پر حکم امتناع دیا تھا۔
جسٹس قاضی فائزعیسٰی کا بطو رچیف جسٹس یہ پہلامقدمہ ہوگا ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی گزشتہ 5 ماہ سے کوئی مقدمہ نہیں سن رہے تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں نوٹ کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے فیصلہ تک مقدمات سننےسےمعذرت کی تھی اور اپریل سے چیمبرورک کررہے تھے۔
سابق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کےزریعےچیف جسٹس کےاختیارات کو ریگولیٹ کیاتھا ، بل میں بنچز کی تشکیل، مقدمات کی فیکسیشن اور ازخودنوٹس کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا گیا تھا۔
بل میں آرٹیکل184تین کےتحت سپریم کورٹ میں دائردرخواستوں پر اپیل کاحق دیاگیاتھا اور چیف جسٹس کےپاس موجوداختیارات کوتین ججزپرمشتمل کمیٹی بنانے کا قانون بنایا تھا۔
پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کی سماعت سے قبل فل کورٹ میٹنگ ہونے کا امکان ہے، فل کورٹ میٹنگ میں پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کی سماعت لائیو دکھانے سے متعلق غور ہوگا۔
You must log in to post a comment.