fbpx
خبریں

پاکستان کا آئندہ سال حج کے لیے نجی ایئرلائنز کی خدمات لینے پر غور

پاکستان کے نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے اتوار کو کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لیے نجی ائیر لائنز کی خدمات حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد اتوار کو کراچی میں حج ورکشاب کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئندہ سال حج کے لیے نجی ایئرلائنز کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

وزیر برائے مذہبی امور کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستانی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ مالی بحران کے باعث طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کی تصدیق کر چکی ہے۔

دوسری جانب گذشتہ ہفتے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد میں جمعرات 13 ستمبر کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم ریڈیو پاکستان کے مطابق نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کراچی میں پرائیویٹ یج آرگنائزرز سے کہا کہ حکومت پاکستانی حجاج کو سہولیات فراہم کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی حجاج کو رہائش، ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ جیسے تمام تر سہولیات کی کم پیسوں میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اگر ٹرانسپورٹ کے مناسب کرائے کی پیشکش کی گئی تو نجی ایئرلائنز کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔‘

پی ٹی وی نیوز کے مطابق نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’حج آپریٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مفادات کی ہر ممکن حفاظت کریں گے۔‘

انیق احمد نے کہا کہ ’حج کے دوران پاکستانی خواتین کے لیے ایک طرح کا سکاف بنایا جائے گا تاکہ پہچان باآسانی ہو سکے جبکہ اس سال حاجیوں کے بیگز پر کیو آر کوڈ ہو گا تاکہ ان کے سامان کی حفاظت ہو سکے۔‘

رواں سال سرکاری حج کے تحت 81 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی جبکہ دیگر نے نجی ٹوور آپریٹرز کی سہولیات حاصل کیں۔




Source link

Facebook Comments

Back to top button