fbpx
خبریں

پرویز الہٰی کا ماسٹر پلان کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن کی عدالت میں ماسٹر پلان کیس میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ لاہور کے ماسٹر پلان کو غیر قانونی طور پر منظور کیا گیا، اس حوالے سے تفتیش کرنی ہے اس لیے عدالت جسمانی ریمانڈ دے۔

پرویز الہٰی کے وکیل رانا انتظار نے کہا ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف کل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

پراسیکیوٹر نے کہا ہائیکورٹ نے مخصوص مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، یہ حکم تمام مقدمات کے لیے نہیں تھا۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا اور ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button