fbpx
خبریں

‘نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے’

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خیبرپختونخواپارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آرہا،پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے، نوازشریف کو “مائنس” کرنے والے خود “مائنس” ہو چکےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے،انھوں نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا، عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی، 21اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں ، غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی، 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی، اس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی ، پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا ، ان کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا اور آج بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔

انھوں نے وعدہ کیا کہ خیبرپختونخواکی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے ، دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button