fbpx
خبریں

جناح ہاؤس حملہ کیس، اہم خاتون سیاسی رہنما کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی مقدمے میں پہلی اہم خاتون سیاسی رہنما کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق میڈیکل گراؤنڈ پر روبینہ جمیل کی ضمانت منظور کی جاتی ہے پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمہ خالی ہاتھ تھی ،صرف سیاسی نعرہ بازی کر رہی تھی۔

ملزمہ روبینہ جمیل کی 1 لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود روبینہ جمیل کی رہائی ممکن نہیں ہوئی۔

جناح ہاؤس حملہ ایف آئی آر میں پولیس مزید دفعات کا اضافہ کر چکی ہے۔ مرکزی ایف آئی آر میں اضافی دفعات میں ملزمہ کو نئی ضمانت کرانا ہوگی۔ ملزمہ روبینہ جمیل کیخلاف مزید دو مقدمات بھی درج ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button