fbpx
خبریں

اچھی طرح جانتا تھا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کب کرنا ہے، بین اسٹوکس

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے کہا ہے انھوں نے ایشیز سیریز کے دوران ہی سوچ لیا تھا کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنلز سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔

ٹیسٹ میچز میں انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے کرکٹر نے آئندہ ماہ بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لی ہے، ان کے مطابق ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو شروع میں اس لیے مسترد کیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے میڈیا کو قبل از وقت اس بات کی خبر ملے۔

اسٹوکس نے اپنے سابقہ بیانات کے حوالے سے کہا کہ مجھ سے میرے گھٹنے کی انجری کے بارے میں بہت زیادہ سوالات کیے گئے تھے، اس لیے میں نے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کہا تھا۔

میں جانتا تھا کہ میں ون ڈے کھیلوں گا اور ممکنہ طور پر ورلڈ کپ میں کھیلوں گا لیکن میں میڈیا کو ان معاملات سے دور رکھنا چاہتا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم اسٹوکس کو خصوصی بیٹر کے طور پر کھلانا چاہتی ہے اور ترجیحی طور پر انھیں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ٹیم میں کردار واضح ہونے کے باعث انھیں آزادی سے بیٹنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ 32 سالہ طلسماتی کھلاڑی نے 2019 میں انگلینڈ کی ورلڈکپ فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے ہیوی ورک لوڈ کی وجہ سے پچھلے سال ون ڈے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button