fbpx
خبریں

محکمہ سوئی گیس نے زیرزمین چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

شیخوپورہ: شرقپور میں محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، 2 سالوں سے بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شرقپورمیں محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے گیس سپلائی لائن سے ڈائریکٹ چوری کی جانے والی گیس کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا ہے۔ گزشتہ 2 سالوں سے بڑے پیمانے پر گیس چوری کے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

جی ایم سوئی گیس کا کہنا تھا کہ زیرِ زمین پائپ ڈال کر کالونی اور ایک فیکٹری میں گیس فروخت کی جا رہی تھی، گیس چوری کا نیٹ ورک سلیم اللہ نامی شخص چلا رہا تھا۔

احسان اللہ بھٹی نے بتایا کہ کارروائی کرنے والی ٹیم پرعلاقے کے بااثر افراد نے حملہ کیا۔ ٹیم پر پتھراؤ اور سوئی گیس کی گاڑیوں اور آلات پر قبضہ کیا گیا۔

سوئی گیس حکام نے کہا کہ کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم مشکل سے جان بچا کر بھاگی۔ اطلاع ملنے اور خراب صورتحال کے باوجود شرقپور پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

Back to top button