fbpx
خبریں

پی آئی اے کی جلد از جلد نجکاری نا گزیر ہے: نگران وزیر اعظم

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں جمعرات کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن کی جلد از جلد نجکاری ناگزیر ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی متوقع نجکاری اور ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانے کے خلاف گذشتہ ماہ کراچی میں احتجاج بھی کیا گیا تھا جس میں قومی ایئر لائن کے سینیئر سٹاف کی تنظیم ’ساسا‘ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔   

دوسری جانب گذشتہ دنوں پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگران حکومت پوری طاقت کے ساتھ ان اداروں کی نجکاری کرے گی جن کی منظوری ہو چکی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے معاشی فیصلوں کے لیے نگران حکومت کو بااختیار بنا دیا گیا ہے جس میں نجکاری بھی شامل ہے جس کے فیصلے گذشتہ حکومت میں ہو چکے ہیں۔‘




Source link

Facebook Comments

Back to top button