منتخب کالم

وزیراعظم لیگی ارکان کے سکیورٹی حصار میں محسن نقوی کی عرصہ بعد ایوان آمد/ وقار عباسی


منگل کے روز ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ معمول کی کارروائی کے بعد سپیکر نے سابق سینیٹر عباس آفریدی کی افسوس ناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ دہشت گردی میں شہید ہونے والی لیفٹیننٹ اور دیگر جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے ایم این اے سید عمران شاہ کو فاتحہ خوانی کروانے کو کہا۔ قومی ترانے کے بعد سپیکر نے وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کو مالیاتی بجٹ برائے سال 2025-26پیش کرنے کی تحریک پیش کرنے کی ہدایت کی جس پر  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔  بجٹ سیشن کے پہلے روز طویل عرصے بعد وزیر داخلہ سنیٹر محسن نقوی بھی ایوان میں تشریف فرما رہے۔ اراکین اسمبلی ان سے مصافحہ کرتے رہے۔ بجٹ میں جہاں حکومت نے بہت سے دیگر سخت اقدامات اٹھائے ہیں وہیں اسلام آباد میں صحت اور تعلیم کے لیے چند اچھے منصوبوں کے لیے بھی رقوم مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بعد ازاں اجلاس جمعہ 13 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔ 




Source link

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button