منتخب کالم

   دنیا بھر میں عید قرباں منائی گئی/ فیصل شامی


دنیا بھر کی طرح  ہمارے ملک میں بھی عید قربان سنت ابراہیمی نہایت عقیدت و احترام سے ادا کی گئی،شہر شہر گلی گلی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ تین دن تک جاری و ساری رہا۔جی یقیناجب آپ یہ تحریر پڑ رہے ہونگے تو عید قربان اختتام پذیرہو چکی ہو گی اور سب حسب معمول  اپنے اپنے کام کاج میں مصروف ہونگے اور اگر دیکھا جائے تو  یقیناعید کی خوشیوں کا لطف یبچہ پارٹی نے ہی اٹھایا بچوں نے عید پہ رنگ برنگے کپڑے پہنے۔ قربانی سے پہلے قربانی کے جانوروں کو خوب گھماتے پھراتے رہے۔بالکل ویسے جیسے ہم اپنے بچپن میں قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کو لے کے گھمانے نکل جاتے تھے۔ قربانی کے بعد رنگ برنگے پکوان  پکائے جاتے ہیں اور عزیز و اقارب و دوست احباب کی دعوتیں کی جاتی ہیں اور سب مل جل کے عید مناتے ہیں اور عید کی خوشیوں سے لطف اٹھاتے ہیں اور اگر دیکھا جائے  تو عید کا مزہ بھی مل جل کے عید منانے میں ہے  عید کی نماز کے بعد نمازی گلے ملتے ہیں اور ایک دووسرے کو مبارکباد دیتے ہیں اور یہ بھی بتا دیں کہ نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و بقاء کی دعا بھی مانگتے ہیں اور یہ بھی بتا دیں کہ عید قرباں پہ بھی پنجاب پولیس اور ملک بھر کے مختلف شہروں میں پاکستان پولیس کے پہرے میں جگہ جگہ نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور  خوشی کی بات ہے کہ عید قرباں کے موقع پہ ملک بھر میں امن و امان.رہا کسی بڑے حادثے کی خبر موصول نہیں ہوئی جسکے لئے حفاظتی ادارے اور پولیس کے جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔بہر حال یہ بھی بتا دیں کہ  اس دفعہ بھی نماز عید کے پولیس و دیگر حفاظتی اداروں کی زیر نگرانی ہونے والے اجتماعات میں ملکی سلامتی و بقاء کے لئے تو دعا ئیں مانگی گئیں اور نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نماز عید کے اجتماعات میں  اہل کشمیر اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اسرائیل اور ہندوستان سمیت اسلام دشمنوں کی تباہی وبربادی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ امید ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں پہ مظالم جلد ختم ہونگے اور وہ آزادانہ فضاؤں میں آزادانہ زندگی گزار سکیں گے تو اسی نیک خواہش کے ساتھ اجازت دوستو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا




Source link

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button