خبریں

اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو نامعلوم افراد نے کوئٹہ جاتے ہوئے اغوا کرلیا: ڈی سی کیچ/ اردو ورثہ

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد خان بڑیچ نے بدھ کو تصدیق کی کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو آج صبح کوئٹہ جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کا ہیڈ کوارٹر تربت ہے اور یہ ایک سرحدی علاقہ ہے۔ اس علاقے کی سرحد ایران کے ساتھ  لگتی ہے۔  

ڈی سی کیچ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اغوا کاروں  کی تعداد سات سے آٹھ تک بتائی اور کہا کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق: ’اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف ایک انتظامی کام کے سلسلے میں کوئٹہ جا رہے تھے۔ محمد حنیف کے ساتھ ان کی اہلیہ، بچے اور گن مین بھی تھا۔ مسلح افراد نے کچھ  فاصلے پر اہلیہ، بچے اور گم مین کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کو سر کاری گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔

’اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ محمد حنیف نورزئی کے اغوا میں کون ملوث ہے۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس میں حکومتی عزم دہرایا کہ بلوچستان موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پرامن ہوگا اور غیرملکی سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کیچ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً چھ سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس علاقے کا شمار بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ  علاقے میں ہوتا ہے، جبکہ کیچ، تربت، تمپ میں بلوچ علیحدگی پسند تنظمیں سر گرم عمل ہیں۔

بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیوں کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں  سے مسلح حملوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ ان حملوں میں زیادہ تر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چند دن قبل مسلح افراد نے بلوچستان کے سوراب شہر پر قبضہ کر کے بڑے پیمانے پر سرکاری املاک کو نزر آتش کیا تھا اس واقعے میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

 گذشتہ منگل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کے کلی منگلہ میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جان سے گئے تھے جبکہ 11 افراد خمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان فوج، فرنٹیر کور بلوچستان، لیویز اور پولیس سمیت سکیورٹی ادارے مسلح تنظیموں میں ملوث افراد کے خلاف بلوچستان بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کو لورالائی ڈویژن میں ایک کارروائی میں تین سے زائد مسلح افراد کو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

اس سے قبل 21 مئی کو بلوچستان کے شہر خضدار میں آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کی ایک بس کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا تھا، جس میں چار بچوں سمیت چھ اموات ہوئیں۔

مارچ میں سبی کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین پر کالعدم بی ایل اے کے حملے میں 26 مسافر جان سے گئے تھے۔

حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ سکیورٹی اہلکار جان سے گئے تھے۔

پاکستان فوج کے مطابق یہ حملہ انڈیا کی ایما پر ہوا۔  تاہم نئی دہلی نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button