منتخب کالم

  سکولوں میں چھٹیاںتفریحی مقامات پر رش/ فیصل شامی


تازہ تازہ خبر ہے کہ اسکولوں میں چھٹیاں ہو گئیں جو کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے لئے بڑی خوشی کی خبر ٹھہری اور جب بھی چھٹیاں ہوتی ہیں تو چھوٹے چھوٹے سے بچوں کے معصوم چہروں پہ خوشیاں بکھر جاتی ہیں  اور یقینا چھٹیوں میں بچوں کو کچھ آزادی مل جاتی ہے اور سیر و تفریح کا موقع بھی مل جاتاہے۔ والدین جو بچوں کے اسکول جانے کی وجہ سے سیر و تفریح کا پروگرام بنانے سے قاصر رہتے ہیں چھٹیاں ہوتے ہی  وہ والدین بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے تیارہو جاتے ہیں اور ویسے بھی سیر و تفریح کا موقع کون چھوڑتا ہے اور ہم جیسے تو بس سیر و تفریح کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں اور اسی طرح سب والدین کو اور بچوں کو سیر و تفریح بہانہ مل جاتا ہے۔ سیر و تفریح کے لئے ہمارے ملک میں بے شمار اور نہایت ہی خوبصورت تفریحی مقامات ہیں اور وفاقی دارالحکومت سے آگے گلگت بلتستان کے پی کے  بلوچستان میں سارا پہاڑی سلسلہ ہے اور بلا کی خوبصورتی اور سندر ترین نظارے ہیں۔ اس سے بھی سندر ترین  اور قدرتی حسن کے دلچسپ نظارے کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بات ہو رہی تھی چھٹیوں کی تو بے شمار لوگ ایسے ہیں جو سیر و تفریح کے لئے مری کا رخ کرتے ہیں اور یقینا مری پاکستان کے خوبصورت تفریحی مقامات میں سے ایک ہے  اور دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور یہ بھی بتا دیں کے مری بے بہاقدرتی حسن سے مالا مال ہے اور اسی لئے مری کو ملکہ کوہسار بھی کہا جاتا ہے۔یہ بھی بتا دیں کہ جب بچوں کو اسکولوں سے چھٹیاں ہوتی ہیں تو مری میں سیزن کا آغاز ہو جاتا ہے اور جب مری میں سیزن ہو تو اس قدر رش ہوتا ہے کہ عوام کی بھرمار ہوتی ہے۔ یوں سمجھ لیں کے تل دھرنے کی جگہ نہیں۔ ہم نے صرف اتنا کہنا ہے کہ  چھٹیوں میں خوب کھیلیں کودیں لیکن اسکول ہوم ورک کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ توجہ پڑھائی پہ دیں تاکہ آپ پڑھ لکھ کے اپنا مستقبل روشن کر سکیں اور کل کو بہتر طریقے سے ملک کی باگ دوڑ  سنبھال سکیں کیونکہ آج کے ہمارے بچے کل کے معمار ہیں جنہوں نے کل کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے  جسکے لئے ضروری ہے کہ خوب پڑھا لکھا جائے  تو بہر حال اجازت آپ سے دوستو ملتے ہیں جلد آپ سے اک ننھی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔




Source link

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button