خبریں

پی ایس ایل 10 فائنل: گلیڈی ایٹرز کی قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری/ اردو ورثہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کی شام قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

منتظمین کے مطابق اس بار فائنل کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شائقین کو لائیو میوزک کنسرٹ، آتش بازی اور وقفوں میں انٹرٹینمنٹ شوز کا لطف اٹھانے کا موقع بھی ملے گا۔

اس موقعے پر معروف گلوکار ابرار الحق، ندیم عباس لونے والا، حسین علی پِراچہ اور رضوان مرزا اپنی پرفارمنسز پیش کریں گے۔

میچ کے دوران وقفوں میں تفریحی شوز اور آخر میں رنگا رنگ آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جو شائقین کو ایک یادگار کرکٹ نائٹ فراہم کرے گا۔

پی ایس ایل 10 کا یہ فائنل میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہے جہاں لاہور کی ٹیم تیسری بار ٹائٹل جیتنے جبکہ کوئٹہ چھ سال بعد دوسری بار چیمپئن بننے کی کوشش کرے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور قذافی سٹیڈیم کو فائنل شو کے لیے رنگ و نور سے سجا دیا گیا ہے۔

فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ امریکی ڈالر اور رنر اپ کو دو لاکھ ڈالر انعام میں دیے جائیں گے۔

لاہور قلندرز کا سفر

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں قلندرز نے لیگ مرحلے میں پانچ فتوحات اور چار شکستوں کے ساتھ بمشکل پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایلیمینیٹرز میں انہوں نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر چار سیزنز میں تیسری بار فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر

سعود شکیل کی زیر قیادت گلیڈی ایٹرز نے 2024 میں ایلیمینیٹر ون سے باہر ہونے اور 2023 میں آخری پوزیشن پر رہنے کے بعد 2025 میں شاندار واپسی کی۔

انہوں نے نو میں سے سات میچ جیتے، ایک میچ بے نتیجہ رہا، اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہے۔ کوالیفائر میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے ہرایا۔

دونوں ٹیموں کا اب تک کا ریکارڈ

اس سیزن میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ لاہور نے 79 رنز سے جیتا جبکہ دوسرا بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

اب تک 10 سیزنز میں 20  میچز میں لاہور نے 11 جیتے جب کہ کوئٹہ نے آٹھ میچز میں کامیابی سمیٹی اور ایک  میچ بے نتیجہ رہا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے فائنل سے قبل کہا کہ ’قذافی سٹیڈیم ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے جہاں ہم نے پانچ میں سے چھ میچ جیتے ہیں۔ ہم پوری طاقت سے میدان میں اتریں گے۔ مختلف کھلاڑیوں نے مشکل وقت میں کارکردگی دکھائی، اور لاہور ایک زبردست حریف ہے۔‘

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ’یہ ہمارا چوتھے سیزن میں تیسرا فائنل ہے اور ہم ہوم گراؤنڈ پر ٹریپل وکٹری مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری ٹیم نے دباؤ میں خود کو ثابت کیا ہے اور ہم کوئٹہ کے خلاف اپنی سابقہ جیت سے اعتماد حاصل کریں گے۔‘

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button