خبریں

انڈیا 20 سال سے پاکستان میں دہشت گردی سپانسر کر رہا ہے: پاکستان فوج/ اردو ورثہ

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو کہا کہ انڈیا پاکستان میں ’گذشتہ 20 سال سے دہشت گردی سپانسر‘ کر رہا ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان نے آج وفاقی سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے ایک سلائڈ کے ذریعے 20 سالوں میں حملوں کی تفصیل اور اعداد و شمار شیئر کیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 2009 میں پاکستان نے انڈین وزیر اعظم کو دہشت گردی کے شواہد دیے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈیا خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button