واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین ہلاک: حکام/ اردو ورثہ

امریکہ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کے مطابق بدھ کی شام واشنگٹن میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ایک میوزیم کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق کرسٹی نوم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ان اموات کا اعلان کیا، جو کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔
Two Israeli Embassy staff were senselessly killed tonight near the Jewish Museum in Washington DC. We are actively investigating and working to get more information to share. Please pray for the families of the victims.
We will bring this depraved perpetrator to justice.
— Secretary Kristi Noem (@Sec_Noem) May 22, 2025
یہ میوزیم امریکہ کے دارالحکومت میں ایف بی آئی کے فیلڈ آفس سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود تھیں، جہاں ان کے ساتھ سابق جج جینین پیرو بھی موجود تھیں، جو واشنگٹن میں امریکی اٹارنی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے اس واقعے کو ’یہود مخالف دہشت گردی کا ایک گھناؤنا فعل‘ قرار دیا۔
ڈینی ڈینون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ’ہمیں یقین ہے کہ امریکی حکام اس مجرمانہ فعل کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسرائیل اپنے شہریوں اور نمائندوں کی حفاظت کے لیے دنیا بھر میں پرعزم انداز میں کام کرتا رہے گا۔‘
بدھ کی رات دیر گئے تک پولیس نے فائرنگ کے محرک کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔