منتخب کالم

پاسکو ختم اثاثہ جات فروخت کرنے کا فیصلہ شوگر ادویات کی قلت پر غور/ وقار عباسی


جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان میں شوگر ادویات کی قلت پر غور کیا گیا۔  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے گندم کی قیمتوں پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اراکین نے کسانوں کو نقصان کے احتمال اور حکومت کے ممکنہ اقدامات بارے اظہار خیال کیا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ حکومت نے گندم کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا ہے۔ اب آزاد مارکیٹ ہی قیمت کا تعین کرے گی۔ پاسکوکا ادارہ ختم کرکے اس کے اثاثہ جات کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ قیمتوں کا مارکیٹ فورسز کے ذریعے تعین سے کسان کو فائدہ ہوگا۔ ان کا استحصال نہیں ہو گا۔ ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اقبال آفریدی نے حسب روایت وقفہ سوال سے پہلے ہی بات کرنے کی ضد شروع کردی۔ سپیکر کی جانب سے انہیں فلور نہیں دیا گیا جس پر انہو ں نے احتجاج کیا اور اسمبلی سے واک آئوٹ کیا۔ تاہم پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن نے ان کے واک آئوٹ میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔




Source link

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button