منتخب کالم
عالمی امن کے ادارے فلسطین میں بھی جنگ بندی کیلئے قدم اٹھائیں / فیصل شامی

ہم پاکستانی قوم ہیں جو جیت جائے اسکے ساتھ ہیں اور آج کل تو ہم اپنی پیاری پیاری فوج کے پیارے پیارے جوانوں کے ساتھ ہیں کیونکہ پاک فوج کے جوانوں نے تاریخ رقم کر دی اور ہم ہی نہیں پوری پاکستانی قوم ہی پاک فوج کے ساتھ ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن یہ لمحہ ایسا آیا کہ تمام پاکستانی قوم سیاست بھول کے ایک ہو گئی۔ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سب ایک نظر آئے۔ سب کے کارکن ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔شکر ہے خدا کا اس نازک گھڑی میں پوری قوم ایک رہی۔ سب میں اتحاد و اتفاق رہا اور یقیناخوشی کی بات تھی کے دشمن کے سامنے پاک فوج تو سیسہ پلائی دیوار تھی ہی لیکن پاکستانی عوام بھی پیچھے نا رہے۔ کسی موڑ پہ کسی محاذ پہ پاک فوج کو تنہا نہ چھوڑا اور یقینافخر کی بات تھی پاکستانیوں کے لئے کہ پاک فوج جیسی عظیم فوج اللہ پاک نے ملک پاکستان کو عطاء کی جس کی دھاک مطلب دھوم پوری دنیا پہ بیٹھ گئی اور وقت نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم آپس میں جتنے مرضی اختلافات رکھے لیکن جب مشکل وقت آتا ہے تو سب ایک ہو جاتے ہیں اور جب سب پاکستانی ایک ہوتے ہیں تو دشمن کو اپنی نانی یاد دلوا دیتے ہیں اور بڑوں سے سنا ہے کہ 1971 میں پاکستان اسی وجہ سے جنگ ہارا مطلب کے جب مشرقی پاکستان بنا کیونکہ فوج اور عوام میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے لیکن خوشی ہے سب کو کہ آج سب پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج سرحدوں پہ لڑ تی رہی اور سب پاکستانی سوشل میڈیا پر جنگ لڑتے رہے اور اچھی بات یہ تھی کہ پاک فوج اور عوام ایک پیج پہ تھے۔ آپس میں اتحاد سے دشمن کو یہ بھی سمجھ آ گیا ہو گا کہ ایسی قوم کو ہرانا بہت مشکل ہے۔ ایسی قوم جو آپس میں ہر وقت دست و گریباں رہے لیکن جب کوئی باہر والا آ کے ہمیں چھیڑے تنگ کرے ہماری طرف گندی نظر سے دیکھنے کی کوشش کرے تو یقیناسب ایک ہو جاتے ہیں اور یہ یقینا خوشی کی بات ہے کہ اب جنگ کا ماحول تو ختم ہو چکا لیکن خبریں یہ سننے کو مل رہی ہیں کہ دوران کشیدگی ایک مخصوص طبقہ پاک فوج کے خلاف محو حرکت رہا۔بے بنیاد پروپیگنڈا بھی کرتا رہا اور اس حوالے سے خبر یہ تھی کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع ہو چکی ہیں۔یقینا ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوسروں کو نصیحت ہو سکے اور اب جنگ بندی ہو چکی اور ہمارے بہت سے دوست کہتے نظر آ رہے ہیں کہ بازار میں بہت جلد رافیل طیارے،فتح میزائل کے نام سے بہت سی مصنوعات جلد دستیاب ہو نگی۔ تو بہر حال اب کیا کہیں مزید بس یہی ہے کہ شکر ہے جنگ کا ماحول ختم ہوا حالات معمول پہ آئے اور اسی بات کی سب کو خوشی ہے کہ گرما گرم ماحول ٹھنڈا ہوا اور اب بہت سے دوست یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کروانے والے اب فلسطین پہ اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کے لئے بھی آواز اٹھائیں بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔اب آپ سے اجازت چاہیں گے دوستو لیکن اسی نیک دعا و خواہش کے ساتھ کے فلسطین میں بھی جلد از جلد جنگ بندی ہو اور امن قائم ہو آمین ثم آمین تو دوستو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔
اپنی رائے دیں
Follow Us