منتخب کالم
نوید قمر نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈنینس پیش نہ کرنے کا معاملہ اٹھادیا/

قومی اسمبلی نے بھارت کی طرف سے ملک کے خلاف سنگین جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کے بہادر عوام کو درست معنوں میں خراج تحسین پیش کیا ہے، اس سلسلے میں منظور کی جانے والی قرارداد میں پاکستان کے قومی موقف کو دہرایا گیا جس میںسندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کا ذکر بھی موجود ہے،، قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کی اجلاس میں 43 آئٹمز کا ایجنڈا تھا اور سپیکر قومی اسمبلی نے بڑی مہارت سے اس کے بیشتر آئٹمز کو نپٹا دیا، قومی اسمبلی کے رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے بجا طور پر آرڈیننس کے اجرا اور انہیں بعد ازاں جلد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کے معاملے کو اٹھایا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کو ہدایت کی کہ وہ مجوزہ قانون سازی کے حوالے سے وزارتوں سے رابطہ رکھا کریں اور جلد از جلد ایسی قانون سازی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، نوید قمر کا اشارہ دراصل ٹیکس قوانین میں ترامیم کے آرڈیننس کے اجراء حوالے سے تھا، جسے اب تک ایوان میں نہیں لایا گیا ہے، قومی اسمبلی میں گزشتہ روز حالات پرسکون رہے۔ اس لیے ایجنڈے نپٹانے میں سہولت رہی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور متعدد دیگر وزراء ایوان میں موجود تھے اور حکومتی بنچز بھی بھرے ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن کے ارکان بھی کافی تعداد میں ایوان کے اندر موجود تھے ۔
اپنی رائے دیں
Follow Us