منتخب کالم
جشن تو بنتا ہے / فیصل شامی

جشن تو بنتا ہے پھر جی دوستوں کئی دنوں سے پاک بھارت کشیدگی جاری تھی اور اللہ اللہ کر کے کشیدگی کا خاتمہ ہوا۔ پاک بھارت دونوں ممالک نے جنگ بندی قبول کر لی اور خبر ہے کہ جنگ بندی میں امریکی صدت جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا اور نا صرف ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ دیگر ممالک نے بھی جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کیا اور یقینا دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی خوش آئند بات ہے اور اچھی خبر ہے کہ دو نوں طرف سے فوجی کاروائیاں روک دی گئیں اور جس طرح سے پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا وہ قابل فخر ہے۔ پاک فوج نے دشمن کی طرح رات کی تاریکی میں چھپ کے دشمن پہ وار نہیں کیا بلکہ دن کے اجالے میں فجر کی نماز کے بعد جب ہلکی ہلکی روشنی ہوتی ہے اور دن کا آغاز ہو رہا ہوتا ہے اور ایسے وقت میں ہی پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے خلاف صفیں سیدھی کر لیں اور دشمن کی حدود میں گھس کے دشمن کے اڈے تباہ کر دئیے اور بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان فوج نے دشمن کے 36 اڈوں پر حملہ کیا اور بھارتی فوج کو تباہی سے دوچار کیا یقینا جنگ ہو تو نقصان سب کا ہی ہوتا ہے لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں زیادہ نقصان بھارت کا ہی ہوا اور بھارت کا اس قدر نقصان ہوا کہ بھارتی فوج کو عمر بھر یہ نقصان نا بھول سکے۔ پاک فوج کے جوانوں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی جہنم واصل کئے۔ پاکستان کی طرف لاتعداد بھیجے جانے والے ڈرون پاک فوج نے مار گرائے اور بھارتی فضائیہ کی طرف سے بھارت کے جدید ترین طیارے مار گرائے اور کہا جا رہا ہے کہ نو بلین لاگت کے صرف وہ بھارتی طیارے تھے جنہیں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا اور نا صرف یہ بلکہ بھارت کا جدید ترین نظام بھی پاک فوج نے تباہ و برباد کر دیا اور یقینا ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ بھارت کو اور یقینا پاک فوج کے جوانوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاک فوج اور فضائیہ کی شجاعت و بہادری کے قصے بھی ہماری نصاب کی کتابوں میں رقم ہونے چاہئیں۔مئی 2025 ء بھارت کی تباہی کا سال بنا دیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے اور پاک فوج کی طرف سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے پہ چینی فنکاروں کی طرف سے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور بھارت کا جنگی گانے کے ذریعے بھرپور مزاق اڑایا گیا اور چینی فنکاروں کا گایا ہوا جنگی گانا سوشل میڈیا پہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور خبر یہ بھی سامنے آئی کے بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی خاتون پائلٹ بھی گرفتار ہو گئی اور بھارتی خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی خبر بھی دن بھر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور بہت سے دوست کہہ رہے ہیں کہ گرفتار بھارتی خاتون پائلٹ کو انسانی ہمدردی کی بناء پر رہا کر دینا چاہیے۔بہر حال جنگ بندی کی خبریں سامنے آ گئی لیکن دنیا بھر کی طرف سے پاک فوج کی بہادری پر تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں۔ عالمی نشریاتی اداروں کی طرف سے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج کا خطاب بھی دیا گیا اور یقینا پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس کے جوانوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے اور دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا اور اعلیٰ سیاسی قیادت جنگ بندی پر پوری قوم کو فتح کی مبارکباد دے رہی ہے اور یقینا پوری قوم بھی مبارکباد کی مستحق ہے جس نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہ کے ہر قدم پر پاک فوج کا ساتھ دیا۔ یقینا پاکستانی قوم نے جس جذبے سے پاک فوج کا ساتھ دیا وہ بھی قابل فخر ہے اور نازک دور میں تمام پاکستانی قوم کا متحد ہو نا ہی فتح کی علامت بنا اور دشمن کی شکست کا باعث بنا اور خوشی کی بات ہے کہ دونوں ملکوں پر چھائے جنگ کے بادل چھٹ چکے۔ دونوں ممالک کی طرف سے جنگ بندی ہو چکی اور دونوں ممالک نے باہمی بات چیت پر مل بیٹھنے میں بھی رضامندی ظاہر کر دی تو بہر حال اب یقینا حالات معمول پر آ جائیں گے اور سب کچھ بھی اب مزید اچھا ہی ہو گا تو بہرحال خوشی کی خبر ملی ہے۔ سب پاکستانیوں کا جشن تو بنتا ہے اور اسی لئے پاکستانی قوم اپنے اپنے گلی محلوں مین مٹھائیاں بانٹ کر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جشن منا رہی ہے اور پاک فوج کے جوانوں کے لئے ڈھیروں دعائیں بھی مانگ رہی ہے اور ہماری بھی یہی دعا ہے پاک فوج کے جوانوں کے لئے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر اسی طرح سے پاکستانی عوام کی حفاظت کرتے رہیں اور عوام کی ڈھیروں دعائیں سمیٹتے رہیں تو فی الحال اجازت چاہتے ہیں۔ دوستوں آپ سے ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان، رب راکھا۔
اپنی رائے دیں
Follow Us