منتخب کالم

بھارتی حملے نے تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان کر دیا/ وقار عباسی


گزشتہ روز ایوان زیریں  کے غیر معمولی اجلاس میں بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ زیر بحث رہا۔ بھارت کے حملے نے ایوان کی تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان کردیا۔ پی ٹی آئی نے بھی حکومت کی ساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کا مثبت جواب دے دیا۔ پورا ایوان متحد ہوکر بھارت کی جانب سے گذشتہ روز رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ آور ہونے کی مذمت اور اپنی صفوں میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لئے موجود تھا۔ خصوصی طور پر گروہ سے مقابلے کے وقت آپسی اتحاد کی آیات کریمہ تلاوت کی گئیں۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم این ایز پاکستان کے قومی پرچموں کے ساتھ شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کی حاضری بھرپور رہی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تمام اراکین کا ذاتی اختلافات کو بھلا کر قومی ایشوز پر اکٹھے ہو نے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button