منتخب کالم

  ٹرین حملہ کے بعد ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔ احسن اقبال / ظفر اقبال


وفاقی وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ” ٹرین حملہ کے بعد ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں ” اگرچہ یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ ہم سارا کام آنکھیں بند کر کے ہی نمٹا رہے ہیں۔ 

قبضہ مافیہ کی غیر قانونی سر گرمیوں 

 کو کسی صورت برداشت نہیں کیا 

جائے گا۔ مریم اورنگزیب 

سینئر صوبائی وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ” قبضہ مافیہ کی غیر قانونی سر گرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ” البتہ ان کی قانونی سر گرمیوں میں کوئی رخنا اندازی نہیں کی جائے گی کیونکہ جہاں جہاں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا قبضہ قانونی ہے ہم اس میں کوئی دخل نہیں دیں گے کیونکہ ایسے زیادہ تر لوگ ہمارے اپنے ہی ہیں جن پر ہم اعتماد کرتے ہیں اور ان کے موقف کا یقین بھی کرتے ہیں اور ان کو درست بھی سمجھتے ہیں کیونکہ اگر ہم اپنوں ہی کو برداشت نہیں کریں گے تو ہماری حکومت کی گاڑی کس طرح سے چلے گی۔ 

صندلی نین پیاسے 

یہ ندا مہر کی پنجابی غزلوں کا مجموعہ ہے جسے مہر گرافکس اینڈ پبلیشرز نے چھاپا ہے جبکہ اس کا انتساب پیرو مرشد نجف علی خان قادری قلندی صابری اور اپنے جنت واسی باپو کے نام ہے اس کے دیباچے آصف علی علوی، محمد ایوب صابر، اتفاق بٹ، انجم سلیمی، کاشف، کملیش سندھو، حیدر علی حیدر اور کلبیرسنگھ حسرت نے لکھے ہیں۔ کتاب کی قیمت 800 روپے ہے اسی مجموعہ میں سے یہ غزل دیکھیں۔ 

دل تیرے تے ہار گئی آں 

اپنا تن من وار گئی آں 

عشقا توں تے جان دا ایں نا 

کسراں ڈب کے پار گئی آں 

میں جیون کیہ کرنا اے جد

خود نوں اندروں مار گئی آں 

اکھ دی لالی دس دی پئی اے 

ہن میں خود نوں ٹھار گئی آں 

ٹٹے سازاں نال ندا میں 

چھیڑی دل دے تار گئی آں 

کوّے کا گیت 

ایک بھوکی لومڑی کھانے کی تلاش میں پھر رہی تھی کہ اسے بجلی کے تاروں پر بیٹھا ایک کوّا نظر آیا جس نے چونچ میں پنیر کا ٹکڑا دبا رکھا تھا جس پر لومڑی بولی پیارے کوّے سنا ہو تمہاری آواز بہت سریلی ہے کیا اپنی خالہ کو گانا نہیں سناؤ گے؟اس کا خیال تھا کہ کوّا چونچ کھولے گا تو پنیر کا ٹکڑا نیچے گرے گا تو اس کے کام آئے گا لیکن کوّے نے پنیر کا ٹکڑا چونچ سے نکال کر پنجے میں دبایا اور بولا پیاری خالہ کونسا گانا سنو گی پکا راگ یا فلمی گانا؟

آج کا مطلع

یہ شہر وہ ہے جس میں کوئی گھر بھی خوش نہیں 

دادِ ستم نہ دے کہ ستم گر بھی خوش نہیں 




Source link

اپنی رائے دیں

Related Articles

Back to top button