افواج پاکستان ہر دم شہادت کے لیے تیار ہے/ محمد اکرم چوہدری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔بھارت کس طرح پاکستان کے اندر دہشت گرد نیٹ ورک چلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو ملٹری سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ڈیز سمیت دیگر مواد فراہم کررہا ہے۔
25 اپریل کو جہلم بس اسٹینڈ سے بھارت کے تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس سے ایک آئی ڈی، دو موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش برآمد ہوا جب کہ اس کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے کیش برآمد ہوا، اس کے موبائل فون اور دیگر چیزوں کی فرانزک کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کا جو تربیت یافتہ اور اسپانسرڈ دہشت گرد کا ہینڈلر کا کوڈ نام سکندر ہے جو بھارتی فوج کا جونیئر کمیشن آفیسر ہے، صوبیدار سخوندر ہے، جب اسے دہشت گردی کے لیے پہلی آئی ڈی ڈیوائس دیتا ہے تو اسے ہدایت دیتا ہے جس میں وہ اسے لوکیشن بھیج رہا ہے اور کسی کی ذریعے آئی ڈی بھجوانے کے بعد پیغام دے رہا ہے، ہوگیا پارسل، آپ وقت سے نکل جانا اور جلدی پہنچنا جس پر دہشت گرد اسے اوکے کاجواب دیتا ہے کہ میں تھوڑی دیر میں نکل رہا ہے اور اسے لوکیشن بھی بھیجتا ہے۔7 دن سے بھارت کی جانب سے زبانی باتیں کی جارہی ہیں لیکن میں آپ کو ان کے نیٹ ورک کا ثبوت دے رہا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے جس میں بھارت کا حاضر سروس آفیسر شامل ہے۔
انہوں نے سکرین پر مزید دہشت گردوں کے نام دکھائے اور کہا کہ یہ ہیں وہ 4 کردار جو اس سیل کو چلارہے ہیں جس میں حاضر سروس میجر سندیب ورما جس کی شناخت (سمیر)کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے، اس کے علاوہ صوبیدار سخوندر، حوالدار امت اور بھارتی فوج کے یونیفارم میں ایک اور شخص بھی موجود ہے
بھارت کی پاکستان دشمنی 1947 سے جاری ہے اوروہ ہر بار کوشش کرتاہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ پائے دراندازی سفارتی محاز دہشت گردی اور ملک میں اندرونی مداخلت اور بیرونی زرائع سے پاکستان میں تباہی پھیلانے کے ایجنڈے پر ہمیشہ ہی کام کرتا رہاہے اور اب عالمی معاہدوں کی عملداری سے انکار خطے میں امن کی تباہی اور اٹیمی جنگ کی طرف لے جانا چاہتا ہے
افواج پاکستان نے عملی طور پہ پروفیشنل آرمی کے طور پر تمام معاملات کو دیکھا اور بھارت کو عالمی رسوائی کا سامنا ہے اب اس خفت سے بچنے کے لیے جنگ مسلط کرنا چاہتاہے مگر افواج پاکستان مکمل تیار ہیں اور میدان عمل میںہیں فوج شہادت کو انعام سمجھتی ہے اورہر افسرہر جوان میدان میں جنگ کیلئے مکمل تیار ہے۔