پی ایس ایل10قذافی سٹیڈیم میں شا ئقین کی بڑی تعداد امڈ آئی/ افضل افتخار

پاکستان سپر لیگ10کے میچ مختلف شہروں میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ایونٹ میں شریک پانچ ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہے کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اب ایونٹ کے میچز کا آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگیا ہے اورلاہور کے شائقین کرکٹ میچوں میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور لاہور میں گزشتہ روز شیڈول پہلے میچ میں شائقین کی ریکارڈ تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا اور اپنی اپنی ٹیموں خاص طور پر لاہور قلندرز کی دل کھول کرسپورٹ کی پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراچی کے شائقین نے بہت کم دلچسپی لی لیکن راولپنڈی، ملتان اور اس کے بعد لاہور میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلاشبہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگ بن گئی ہے اور آئی پی ایل بھی اس وقت بھارت میں کھیلا جارہا ہے لیکن پی ایس ایل کو زیادہ پذیرائی حاصل ہورہی ہے پاکستان سپر لیگ میں بڑی تعداد میں شریک غیر ملکی نامور کھلاڑیوں کی شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ایک کامیاب لیگ ہے ایونٹ میں شریک ٹیموں کی کارکردگی کی بات کی جائے تو پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم سرفہرست ہے جس نے اب تک بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور حریف ٹیمو ں کو ٹف ٹائم دیا ہے۔