خبریں

پاکستان: اسلامی نظریاتی کونسل کا بھی اسرائیلی مصنوعات، کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ/ اردو ورثہ

پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی منگل کو مسلمانوں سے ان تمام مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے کہ جو کسی بھی طرح اسرائیل کو مالی فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بحیىثیىت مسلمان ہمارا دینی و ملى فریضہ بنتا ہے كہ ہم ان تمام مصنوعات اور كمپنیىوں كا معاشى بائىكاٹ كرىں جو كسى بھى طرح اسرائىل كو اپنى كمائى میں سے حصہ دے رہى ہىں یا ان كو كسى بھى طرح كا تعاون و امداد فراہم كر رہى ہىں۔‘

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’اس معاشی بائیکاٹ میں اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ عام شہریوں كى جان و مال اور املاک كو نقصان پہنچانے سے مكمل اجتناب كیا جائے، کیونکہ ہمارا دین اس بات كى اجازت نہىں دیتا۔‘

اس سے قبل جمعرات کو اسلام آباد میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والی قومی کانفرنس میں بھی اسرائیلی مصنوعات اور اس کے ساتھ کاروبار کرنے والے افراد کے بائیکاٹ کا متفقہ اعلان کیا گیا تھا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے بھی اتوار کو کراچی میں منعقدہ ’یکجہتی غزہ مارچ‘ کے دوران بھی ایسا ہی مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’عالمى سطح پر اسرائىلى یہودی كمپنیىاں اس قاتل فوج كو ہر طرح كى امداد فراہم كر رہی ہىں۔

’ان كمپنىوں كى پراڈكٹس كى خرید و فروخت مسلمان ملكوں مىں بھی ہو رہى ہے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع كى رقم فلسطىین و غزہ كے مسلمانوں كى نسل كشى مىں استعمال ہو رہى ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسرائیل کی غزہ پر حالیہ ظلم و بربریت پوری دنیا کے مسلمانوں کی اسلامی غیرت و حمیت کو جھنجھوڑ رہی ہے اور تقاضا کر رہی ہے كہ وہ اسرائیل کی مجرمانہ سرگرمیوں کی دو ٹوک انداز میں نہ صرف مذمت کریں، بلکہ جس حد تک استطاعت ہو اسے روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔‘




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button