پیپلز پارٹی اپوزیشن کے درمیان نہروں کے مسئلہپر نوک جھونک/ رانا فرحان اسلم

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایران میں شہید ہونے والے مزدوروں کیلئے دعا کی گئی جبکہ اجلاس میں وفقہ سوالات معطل کر کے غزہ فلسطین کے مسئلے پر بات ہوئی۔ اراکین نے اپنی تقاریر میں اہلیان غزہ کے ساتھ مکمل ہمدردی کا یکجہتی کا اظہار کیا۔ قادر پٹیل نے کہا کہ صرف بد دعائیں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا، کوئی فلسطینیوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔ اپوزیشن رکن صاحبزادہ حامد رضا نے بھی فلسطین کی حمایت میں عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں پیپلزپارٹی اور اپوزیشن اراکین کے مابین کینالز کے معاملے پر بھی نوک جھوک چلتی رہی۔ بعد ازاں ڈپٹی سیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔
پارلیمنٹ کی ڈائری