خبریں

ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے بینک فراڈ کا ملزم انڈین جیولر بیلجیئم میں گرفتار/ اردو ورثہ

انڈیا کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ انڈیا کے مفرور شہری اور جیولر میہل چوکسی، جو 2018 میں پنجاب نیشنل بینک سے تقریباً دو ارب ڈالر کے مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں، کو بیلجیئم میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انڈین حکومت نے گرفتاری سے قبل ہی چوکسی کی حوالگی کی درخواست دے دی تھی، تاہم اس بات کا امکان ہے کہ وہ طبی بنیادوں پر اس درخواست کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پنجاب نیشنل بینک، جو اثاثوں کے لحاظ سے انڈیا کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری بینک ہے، نے 2018 میں اعلان کیا کہ اسے ممبئی کی ایک شاخ میں 1.8 ارب ڈالر کے مبینہ فراڈ کا پتا چلا۔

بینک نے انڈیا کی وفاقی تفتیشی ایجنسی کے پاس کئی اداروں کے خلاف فوجداری شکایت درج کروائی جن میں ارب پتی جیولر نیرو مودی اور ان کے انکل میہل چوکسی بھی شامل تھے، جو گیتان جلی جمز کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ شکایت میں الزام تھا کہ ان افراد نے پی این بی کو دھوکہ دیا۔

2021 میں چوکسی پر ڈومینیکا میں غیر قانونی داخلے کا الزام بھی لگا، جب وہ قریبی جزیرے انٹی گوا سے وہاں پہنچے، جہاں وہ انڈیا سے فرار ہونے کے بعد رہائش پذیر تھے۔

انڈیا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے 2018 سے میہل چوکسی اور ان کے کاروباری شراکت دار نیرو مودی کی حوالگی کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ ان سے ایک بڑے سرکاری بینک میں مبینہ طور پر 1.8 ارب ڈالر کے سکینڈل کے بارے میں تفتیش کی جا سکے۔ سکینڈل سامنے آنے کے بعد دونوں ملک سے فرار ہو گئے۔

گذشتہ ہفتے ایک پاکستانی نژاد کینیڈین کاروباری شخصیت، جس پر 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد کا الزام ہے، نئی دہلی پہنچے جب امریکہ نے انہیں انڈیا کے حوالے کیا، دہشت گردی کے کسی مقدمے میں اس قسم کی پہلی کارروائی ہے۔




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button