منتخب کالم

سپیکر کی اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویہ پر تنقید/ رانا فرحان اسلم


 قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت دن گیارہ بجکر پانچ منٹ پر شروع ہوا۔ ایوان میں اراکین کی تعداد انتہائی کم تھی۔ اجلاس میں تلاوت کلام، پاک نعت اور قومی ترانے کے بعد اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے آدھے گھنٹے تک اجلاس ملتوی کردیا۔ آدھے گھنٹے بعد بھی کورم مکمل نہ ہوا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویہ پر تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن نے نہروں کے معاملے پر تحریک جمع کروائی تھی جس پر آج بحث ہونا تھی لیکن اپوزیشن نے خود ہی کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس چلنے نہیں دیا جو کہ افسوسناک ہے۔ بعدازاں سپیکر نے بارہ بجکر پانچ منٹ پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا۔




Source link

Related Articles

رائے دیں

Back to top button