خبریں
غیر ملکی سے دودھ کے پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد/ اردو ورثہ

کراچی: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی کے قبضے سے آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانے والے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو دودھ کے پیکٹس سے منشیات برآمد ہو گئی، ای ایس ایف نے غیر ملکی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
Comments
اپنی رائے دیں
Follow Us