پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جہاں بابر اعظم نے دنیا کے سب سے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا وہیں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی نے بھی بڑا سنگ میل عبور کیا۔
ڈبلن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 49 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں جب انہوں نے آئرش کپتان پال اسٹرلنگ کو محمد عامر کے ہاتھوں کیچ کرا کے اپنی پہلی وکٹ بنایا تو یہ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 300 ویں وکٹ تھی۔
بعد ازاں انہوں نے اوپنر اینڈر بالبرینی اور مارک ایڈائر کو بھی آؤٹ کر کے اپنی وکٹوں کی مجموعی تعداد 302 کر لی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 300 وکٹوں کا سنگ میل اپنے 115 ویں انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا۔
بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
اسٹار فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میچوں میں 113، ون ڈے میں 104 جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 85 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔