fbpx
خبریں

چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور نیوٹرل مقام پر کھیلی جائے گی: آئی سی سی/ اردو ورثہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بالآخر پاکستان اور انڈیا کے درمیان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پر موجود ڈیڈ لاک کو ختم کرتے ہوئے ایک ہائبرڈ ماڈل پر متفق ہو کیا گیا جس کے تحت آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں انڈیا کے میچز غیر جانبدار مقام پر ہوں گے جب کہ آئندہ تین سالوں میں انڈیا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز بھی غیر نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔

معاہدے کی تفصیلات دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے، کے مطابق اس پیش رفت پر آئی سی سی بورڈ کے ووٹنگ کی امید ہے جس میں 2024-2027 ایونٹ سائیکل کے دوران پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں انڈیا کے تمام میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے اور اس کے بدلے میں انڈیا کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان کے تمام میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا اطلاق پاکستان میں 2025 مردوں کی چیمپئنز ٹرافی، انڈیا میں 2025 خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ اور انڈیا اور سری لنکا میں 2026 کے مردوں کے T20 ورلڈ کپ پر ہو گا۔

اس معاہدے کا اطلاق 2028 کے خواتین کے T20 ورلڈ کپ پر بھی ہو سکتا ہے جو اگلے ایونٹ سائیکل کا پہلا ٹورنامنٹ ہے اور جو اب پاکستان کو دیا گیا ہے۔

غیر جانبدار مقام ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کی جانب سے تجویز کیا جائے گا اور اسے آئی سی سی سے منظوری لینا ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 76 واں اجلاس جمعرات کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کی کامیابی سے میزبانی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’گورننگ بورڈ نے اپنے گذشتہ اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق پیش رفت سے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کی گی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق: ’چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کو ٹورنامنٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی اور ایونٹ کی کامیابی سے میزبانی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی لگن کا اعتراف کیا۔‘

چیئرمین محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ ’پہلے دن سے ہی ہماری توجہ پاکستان اور کرکٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے، پی سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے اور تمام تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں۔‘

محسن نقوی نے مزید کہا: ’پاکستان کے اصولی موقف کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور ہم اس ایونٹ کے وقار کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور ایونٹ تمام حصہ لینے والی ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے لوگ اپنے ہوم گراؤنڈز پر بین الاقوامی ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جسے لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اسے سیاست سے پاک رہنا چاہیے۔‘

چیئرمین نقوی نے یقین دلایا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے تمام سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں کہ سٹیڈیمز بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں۔

اس سے قبل گورننگ بورڈ کو قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کاموں پر بریفنگ دی گئی جس پر بورڈ نے جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے