fbpx
خبریں

سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبان کرے گا: فیفا/ اردو ورثہ

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ 2034 میں ہونے والے مردوں کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جبکہ 2030 کے ایڈیشن کا انعقاد سپین، پرتگال اور مراکش میں ہوگا۔

سال 2034 اور 2030 میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے ورچوئل کانگریس کے بعد کیا۔

2030 اور 2034 کے ورلڈ کپ میں سے ہر ایک میں صرف ایک بولی لگائی گئی تھی اور دونوں کی تصدیق ایک ساتھ کی گئی تھی۔

سعودی عرب کا بطور میزبان ملک اعلان کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے کہا کہ ’ریاض میں موجود ہمارے دوستوں کو مبارک ہو۔‘

اس سے قبل سعودی عرب نے مارچ 2024 میں فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی بولی کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب نے میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے 2023 کے اواخر میں مقررہ تاریخ سے پہلے ہی باضابطہ طور پر بولی جمع کروائی تھی اور وہ ایسا کرنے والا واحد ملک تھا۔

بولی کے مطابق ریاض، جدہ، الخوبر، ابھا اور نیوم ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مجوزہ پانچ شہر ہوں گے، جہاں 15 سٹیڈیم ہوں گے۔

جبکہ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کے لیے ریاض میں کنگ سلمان سٹیڈیم کے ڈیزائن کی رونمائی نومبر میں ہی کر دی تھی جس میں 92 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے