fbpx
خبریں

مزید دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

کراچی : اسٹیٹ بینک نے مزید دو ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے، یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت 2 منی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس معطل کردیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مذکورہ دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف حوالہ ہنڈی اورکرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے، اجازت نامہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی ایکسچینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں اور فرنچائزز کو سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک اور مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ قواعد کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے، ایکسچینج کمپنی، اس کے صدر دفتر اور برانچوں کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے