منتخب کالم

یوم تحفظ ناموس رسالت حکومت کا احسن اقدام/ حافظ عرفان احمدعمرانی


وفاقی حکومت نے ملک میں 15 مارچ کو تحفظ ناموس رسالت منانے کا اعلان کر کے تحفظ ناموس رسالت کے لیے قدم اٹھایا ہے ،جو یقینا خوش آئیند ہے، یوم تحفظ ناموس رسالت کا مقصد اسلاموفوبیا کے خلاف حکومت پاکستان کا سرکاری سطح پر اقدام دنیائے کفر ،یورپ کے لیے زبردست پیغام ہے، تحفظ ناموس رسالت منانے کے ساتھ دنیا بھر میں سفارتی سطح پر اس نیک مقصد کے لیے مہم چلانے کی ضرورت ہے اور ملک میں تحفظ ناموس سالت کے ساتھ تحفظ ناموس صحابہ اہل بیت عظام ،ناموس ازواج مطہرات اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے اس کے لیے تمام مکاتب فکر دینی و سیاسی جماعتیں اور حکومتی زمہ داران مل بیٹھ کر عملی قدم اٹھائیں اور سخت قانون سازی کی جائے، جن گستاخان رسول کو سزائے موت کا حکم سنایا جا چکا ہے، انہیں موت کی سزا دی جائے اور  توہین رسالت  مقدمات کے فیصلے کیے جائیں، مجلس احرار اسلام ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، وفاق المدارس ، جے یو آئی ،جے یوپی، اہلسنت والجماعت ، سنی علماء کونسل جماعت اہل سنت ، مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومت کے یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے اعلان و اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ تمام طبقات و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نبی خاتم صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے امتی ہونے کا ثبوت دیں۔ اپنے ایمان اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کا اظہار کیا جائے اور اس کے لیے 14 مارچ 2025ء کے اجتماعات جمعہ میں ائمہ مساجد اور خطباء کرام  ناموس رسالت کے تحفظ ، ناموس ازواج و اصحاب رسول کے تحفظ و دفاع اور گستاخانِ رسول و ازواج و اصحاب رسول کے انجام بد کے عنوان پر گفتگو کی جائے۔ علماء کرام ، خطباء عظام ، اساتذہ  و لیکچرار حضرات سمیت صاحبان علم و دانش 15 مارچ 2025ء بروز ہفتہ کو اسلام دشمن طاقتوں ، سیکولر ، لبرل ، لا دین ، ایتھسٹ اور دہریوں کی طرف سے بڑی تیزی سے کی جانیوالی اسلام ، خدا ، رسول ، صحابہ کرام و اہل بیت اطہار سمیت قرآن کریم کی گستاخیوں کے خوفناک سلسلہ کے خلاف مظبوط آواز اٹھائیں۔ پوری نوع انسانی کے پاس خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہی آخری اور حتمی سرچشمہ ہدایت ہیں۔اللہ تعالیٰ نے خود قرآن پاک میں نبی کریمؐ کی حیات طیبہ کو ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے نبی کریمؐ  کو مبعوث فرما کر دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں کی بلکہ نبوت و راہنمائی کے سلسلے کو بھی آپ ؐ  کی ذات اقدس پرکامل اور ختم کر دیا ہے کہ آج کے بعد ایسے اعلیٰ و ارفع اخلاق و کرداراور سیرت و شریعت کی کوئی صورت یا نوع اظہار کا تصور بھی ناگزیر ہے کہ جس کی اطاعت و پیروی کرنے کی اجازت یا ضرورت ہو۔اسی لیے قرآن پاک میں باربار تاکید کی گئی ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر ہے۔ جو انتشار و بے یقینی ہمارا مقدر بن چکی ہے اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو یکسر فراموش کر دیا ہے، پھر کفار کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکے ہیں کہ بدعتوں اور بری رسموں کو اپنا لیا ہے ۔اور ہم نے اللہ کے سوا ہر کس و ناکس کوحاجت روا بنا لیا ہے ۔دنیا کا کوئی مذہب امن قائم نہیں کرسکتا واحد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل دین اسلام ہی کے دامن میں ہی امن وسلامتی ہے اور مسلمان  تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہو کر عالم کفر پر غالب آسکتے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے