منتخب کالم
وزیر پارلیمانی امور نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ کرائی/ وقار عباسی
جمعرات کے روز ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کرائی۔ بلاول بھٹو کی آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹرین سانحہ پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ایوان میں حکومت کی جانب سے سانحہ کوئٹہ بارے مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا۔ شیر افضل مروت کی تقریر پر پی ٹی آئی اراکین نے ڈیسک بجائے۔