منتخب کالم
نوید قمر وزرا کی غیر حاضری پر برہم/ وقار عباسی
ایوان زیر یں کا اجلاس عبدالقادر پٹیل کی زیر قیادت ہوا۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا، ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے ایوان میں وزراء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال قابل قبول نہیں، اتنی بڑی کابینہ کے باوجود وزراء جوابات کے لیے ایوان میں موجود نہ ہوں، وزرا کو استعفیٰ دیکر گھر چلے جانا چاہیے، اس پر جمعیت علمائے اسلام کے رکن نور عالم خان نے پیپلز پارٹی کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپوزیشن میں آ کر بیٹھ جائیں، آپ کو اتحاد میں ہونے کے باوجود سنا نہیں جاتا۔