صدر آصف علی زرداری کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آٹھویں بار خطاب کے ساتھ ہی ملک میں نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گیا ہے، صدر مملکت نے حکومت کی معاشی کامیابیوں کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے خود کہا وہ آٹھویں بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ، خطاب کیلئے انگریزی زبان کا استعمال کیا، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری رہی، مہمانوں کی گیلریوں میں محدود تعداد میں لوگ موجود تھے، تاہم ایوان کے اندر حاضری بھرپور رہی۔ وزیراعظم ایوان کے اندر آئے تو انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہاتھ ملایا ، آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، وزیراعظم ارکان سے ملنے کے لیے عقبی نشستوں تک گئے، صدر مملکت کا خطاب 33 منٹ تک جاری رہا، اپوزیشن کے 55 سے زائد ارکان موجود تھے،انہوں نے تنخواہ دار طبقے اور غریب عوام کے لیے ریلیف دینے کی وکالت کی، نہروں کے ذکر پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر ڈیسک بجائے۔
Follow Us