اپوزیشن کاکردارحسب سابق وزراایون سے غیر حاضر سپیکر برہم/ عتر ت جعÙ�ری

پاکستان میں اس وقت خشک سالی چل رہی ہے اور قومی اسمبلی کے میں وقفہ سوالات میں رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف خان نے بھارت نے گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کے ساتھ پانی کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا ہے، اہم سوال تھا تاہم اس کا جواب دینے کے لیے وفاقی وزیر
ایوان میں موجود نہیں تھے، قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بھی اپوزیشن کا کردار حسب سابق ہی رہا، ایجنڈے کی کاپیوں کو پرزہ پرزہ کرنا، انہیں اچھالنا، نعرہ بازی اور واک آؤٹ، تاہم نماز شرمیلہ فاروقی جو تیار نہیں تھی اور کھڑے ہو کر بولی آپ کس حوالے سے چاہتے ہیں کہ بات کروں، تاہم بعد میں انہوں نے سندھ میں پانی کی قلت اور چولستان نہر کے نکالنے کے حوالے سے بات کی اور آخر میں عبدالقادر پٹیل کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ کے سپیکر کے نشست پر بیٹھنے سے ہماری قسمت کو چار چاند لگ گئے ہیں، بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے بلوچ مغوی خاتون کی برآمدگی پر آرمی چیف ڈپٹی کمشنر اور قومی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر نشین ایجنڈا پر موجود ایک توجہ دلائو نوٹس کو موخر کر دیا۔
پارلیمانی ڈائری