fbpx
منتخب کالم

پیکا ایکٹ کیخلاف اپوزیشن کا صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی/ رانا Ù�رحان اسلم


ایوان بالا کا اجلاس پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے، اپوزیشن اراکین نے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اراکین پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پانی کے معاملے پر ایوان کی توجہ دلوائی، پیر کے روز ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین (صفحہ6 بقیہ نمبر1)
سینٹ سیدال خان ناصرکی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میںمنعقد ہوا۔ بیرسٹر علی ظفر نے ایوان میں بات کرنے کی اجازت چاہی تو ڈپٹی سپیکر نے انہیں ایجنڈے پر بات کرنے کا کہا جس پر اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔ پیکا ایکٹ کے خلاف میڈیا نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تو اپوزیشن اراکین بھی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے لابی میں آ گئے۔ اجلاس شروع ہونے پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد گنتی کروائی گئی تو کورم پورا نکلا، جس کے بعد اجلاس کی کارروائی جاری رکھی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے آج (منگل) دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
 پارلیمنٹ کی ڈائری




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے