منتخب کالم

 دسمبر کے بجلی بلوں میں آئیسکو صارفین کو ونٹر سہولت پیکج ریلیف فراہم کیا نعیم جان /

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو کے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 11 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار 774 روپے کا کمرشل ٹیرف کے حامل صارفین کو 5 کروڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے کا انڈسٹریل ٹیرف کے حامل صارفین کو 4 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا جبکہ گورنمنٹ کنکشنز کو ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بلوں میں 4 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا ریلیف دیا گیا مجموعی طور پر دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو صارفین کو 26 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 499 روپے کا ونٹر سہولت پیکج ریلیف فراہم کیا گیاہے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ جنوری 25 اور فروری 25 کے بلوں میں بھی وفاقی حکومت اور وزارت توانائی کے اعلان کردہ ریلیف کے تحت  بجلی بلوں میں اضافی یونٹس استعمال کرنے پر خصوصی ریلیف دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کمپیوٹر سینٹر اور فیلڈ دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صارفین کسی بھی معلومات کے لئے آئیسکو کے متعلقہ دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں.




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے