منتخب کالم
قومی اسمبلی اپوزیشن ارکان پلے کارڈ لیکر شریک ہوئے/ رانا فرحان اسلم

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان پلے کارڈز لیکر شریک ہوئے جن پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور گولی کیوںچلائی کے نعرے درج تھے۔ اپوزیشن ارکان شور مچاتے رہے اور ڈیسک بجاتے رہے۔ پی ٹی آئی رکن کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی۔ کورم پوار نہ ہونے پر اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی کردیا گیا۔ سینٹ اجلاس میں بھی اپوزیشن نے شور شرابہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بات کرنے کیلئے مائیک مانگا جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں جیسے طے ہوا تھا اس کے مطابق ایوان چلایا جائے گا۔