منتخب کالم
قومی اسمبلی میں احتجاج ایوان مچھلی منڈی بنا رہا/ وقار عباسی

قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان نے حسبِ روایت احتجاج، شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، گولی کیوں چلائی اور 9مئی کے واقعات پر عدالتی کمشن کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کے چیف ویپ عامر ڈوگر نے سپیکر سے نقطہ اعتراض کے دوران بات کرنے کی اجازت چاہی تو سپیکر نے انھیں یادہانی کروائی کہ نقطہ اعتراض پر نہ کوئی بات ہو گی اور نہ ہی کوئی کورم کی نشان دہی کرے گا، یہ طے شدہ ہے۔ جس پر پی ٹی آئی ارکان نے پھر سے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اس ہلڑ بازی کے دوران بھانت بھانت کی آوازوں سے ایوان کا ماحول مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یہ نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔