fbpx
منتخب کالم

ڈیرہ غازی خان پولیس مسلسل خوارجیوں سے نبرد آزماء/ خلیل احمد بزدار 


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ھدایت کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا بار بار حملہ  ناکام بنانے میں  آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن اور ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کی بھترین حکمت عملی رنگ لے آئی انکی ٹیم نے ضلع بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب جوابی کاروائیاں کی دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل بھی کیا 27 نومبر کو 30 دہشت گرد چیک پوسٹ پر حملہ اور ہوئے چاروں طرف سے لیکن پولیس کے جانبازوں نے بروقت جوابی کاروائی تھرمل ایمیج کیمروں کی مدد سے راکٹ ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیا  بالاخر خوارج دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے اس موثر اور جوابی کاروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے  اپریشن کی کمانڈ ارپی او ڈی جی خان کیپٹن( ر) سجاد حسن نے کی جو کہ ڈی پی او ڈی جی خان سید علی کے زیر نگرانی ایلیٹ فورس کیو ار ایف کی بیک اپ ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر پہنچی  10 دسمبر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تونسہ شریف ڈی جی خان آمد ھوئی       ای جی پنجاب کا خیبر پختون خان بارڈر پر جنگی   چیک پوسٹ و دیگر سرحدی چوکیوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر تعینات پولیس اہلکار سے ملاقات کی  دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان کی پولیس کے نوجوانوں کو شاباش دی  اس موقع پر ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران  بھی ساتھ تھے ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیکیورٹی اقدامات کی اپگریڈیشن کے حوالے سے عمارت باؤنڈری وال اور مورچوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری تعمیرتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے فوری احکامات جاری کیے اس موقع پر ائی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرحدی چوکیوں کی عمارتوں کو مزید محفوظ اور مضبوط ترین بنایا جائے مشکل ترین حالات میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پنجاب پولیس ہم وقت الرٹ رہے ڈیرہ غازی خان کی پولیس کو اس وقت درپیش چیلنجز کا سامنا ہے جو کہ ار پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان کی سید علی کی بہترین قیادت میں ان چیلنج سے نمٹنے کے لیے ان کی ٹیم الرٹ  ہے  ڈی ایس پی صدر سرکل سید حماد نبی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمگلنگ جرائم کے خاتمے کے لیے سخت انتظامات اٹھا رہے ہیں حکومتی خزانہ اور ملکی معیشت کو  پر نقصان پہنچانے والے عناصرکے ارادے ناکام بنانے کے لیے چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے اسی طرح گزشتہ دنوں ڈی پی او ڈی جی خان سید علی نے تھانہ کالا کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا بعد نماز جمعہ  ڈی پی او سید علی عوام میں گھل مل گئے اور عوام کے مسائل سنے اور ان کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ضلع بھر میں پولیس آفیسران کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ بعد نماز جمعہ ضلع بھر کے تمام ایس ایچ او ڈی ایس پی متعلقہ مساجد اور عوامی اجتماعات میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کریں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے