fbpx
منتخب کالم

قائم مقام چیئرمین سینٹ ارکان کو خاموش کراتے رہے/ رانا Ù�رحان اسلم


ایوان بالا اور زیریں کے اجلاس جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئے۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین شدید لفظی گولہ باری ہوئی۔ ارکان نے سینیٹر دنیش کمار کو دیوالی کی مبارکباد دی اور سینیٹر طلال چودجری نے ایوان اور لابیز میں بیٹھے مہمانوں کو دیوالی کی خوشی میں مٹھائی کھلانے کا کہا۔ اراکین کے مابین لفظی گولہ باری پر قائم مقام چیئرمین سیدال خان اراکین کو چپ کرواتے رہے کہ خوشی کا موقع ہے ایسے نہ کریں۔ سینیٹر دنیش کمار کو جواب دینے کیلئے ڈاکٹر ہمایوں بات کرنے کیلئے بار بار سیٹ پر کھڑے ہو جاتے۔ ان کے ہمراہ دیگر سینیٹرز بھی اٹھ کر شور مچاتے رہے۔ جس پر قائم مقام چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ایسے کریں گے تو ہرگز مائیک نہیں دوں گا۔ پی ٹی آئی ارکان شور مچاتے رہے۔ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند دیگر ساتھی اراکین کے ہمراہ پریس گیلری میں بیٹھے صحافیوں کی طرف منہ کرکے قائم مقام چیئرمین کے رویے پر شکوہ کناں رہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے