منتخب کالم

    دعائے خیر ہے فوجی جوانوں کے لئے / فیصل شامی

پوری پاکستانی قوم سانحہ جعفر ایکسپریس  کے صدمے سے دوچار ہے اور ابھی غم تازہ ہے اور اب  ایک اور خبر آ گئی دہشت گردوں کی ایک اور کارروائی  کی خبر سامنے آ گئی  اور وہ خبر کچھ اسطرح سے ہے کہ ٹانک تحصیل جنڈولہ فرنٹیئر کور FC ہیڈ کوارٹر 134 ونگ قلعہ جنڈولہ کے مین گیٹ پر دہشتگردوں کی طرف سے خود کش حملہ ہوا ہے۔ حملہ کے بعد شدید  فائرنگ ہوئی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے اپنے آپ کو بم سے اڑا دیا حالات کنٹرول میں ہیں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاعات ہیں اور یقینا دل دہلا دینے والی خبر ہے جس نے سب کو پریشان کر دیا پے درپے دہشت گردوں کی کارروائیوں نے ہر محب وطن پاکستانی کو رنجیدہ کر دیا سب کو بے چین کر دیا اور یقینا قابل فخر ہیں تمام پاکستانیوں کے لئے پاک فوج کے جوان جو ہر کڑے مشکل وقت میں پوری پاکستانی قوم کے لئے ڈھال بن جاتے ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو دہشت گردی نے ہر دور میں اپنے پنجے گاڑھے  لیکن پاک فوج کے جوان ہمیشہ ہی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔ پاک فوج کے جوان بھی حالت جنگ میں ہی ہیں سرحدوں پہ بھی پاک فوج کے جوان چاق و چوبند ہیں بلکہ ملک کے اندر بھی دہشت گردوں فسادیوں سے نبرد آزما ہیں اور پاک فوج کے جوانوں نے اس سے قبل بھی  دہشت گردوں کے خلاف بہت سے آپریشن کئے جن میں آپریشن ضرب عضب، آپریشن ردالفساد بھی شامل ہیں۔ ملک بھر سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کئے دہشت گردوں کو ملک سے بھاگنے پہ مجبور کیا  اور  یقینا ملک بھر  میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے امن قائم ہو چکا تھا لیکن اب پھر دہشت گرد اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ناحق بے گناہ و معصوم افراد کا خون بہاتے نظر آ رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے جوان دہشت گردوں سے لڑتے دکھائی دیتے ہیں اور دہشت گردوں کا خاتمہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ ہماری ہی نہیں سب پاکستانی قوم کی دعا ہے کہ ہمارے بھائی ہمارے بیٹے پاک فوج کے بہادر جوان بہادری و ہمت سے دہشت گردوں سے لڑتے رہیں۔اور انکو ٹھکانے لگاتے رہیں اورپوری پاکستانی قوم چین و سکون کی نیند سوتی رہے اور ہماری بھی یہی دعا ہے سب کی طرح کہ اللہ پاک دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی و بلند مقام بھی عطاء فرمائے آمین ثم آمین




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے