سانحہ نو مئی تاریخ کا سیاہ ترین باب / فیصل شامی

سانحہ نو مئی کو رونما ہوئے ایک سال سے زائد عرصہ ہو چکا اور غالباً دوسرا سال بھی نو مئی کو مکمل ہو جائیگا اور یقینا نو مئی کی تاریخ بھی دور نہیں فروری جاری ہے اور اسکے بعد مارچ اپریل اور پھر مئی آجائے گا۔ دنیا جانتی ہے کہ نو مئی کوزبردست ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑا، دنگا فساد رونما ہوا اور جس طرح سے ملک بھر میں ایک سازش کے تحت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فساد بربا کیا گیا وہ قابل مذمت ہے اور اس سے بڑھ کر افسوس ناک اور کیا ہو گا کہ عوام اپنے ہی اداروں کی سکیورٹی کو پامال کر دیں، انکے وقار کی دھجیاں بکھیر دیں اور یقینا جس طرح سے ہمارے اداروں پہ حملہ کیا گیا ملک بھر میں آگ لگائی گئی وہ ہماری تاریخ کی کتابوں میں سیاہ حروف سے رقم ہو چکا ہے اور یقینا سانحہ نو مئی کے حوالے سے تاحال اصل حقائق پہنچنے سے قاصر ہیں اور عوام تاحال یہ نہیں جان سکے کہ سانحہ نو مئی کیوں ہوا کیسے ہوا اور کس نے کیا۔ یقینا عوام بھی سانحہ نو مئی کے اصل حالات و واقعات جاننے کے خواہشمند ہیں اور پاکستانی عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ جلد از جلد سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور سخت سے سخت سزا بھی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملکی سلامتی و بقاء کے خلاف سازش نا رچا سکے تو بہر حال اجازت دوستو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔