مریم نواز حکومت کا ایک سال/ چوہدری محمد فاروق

آج سے ٹھیک ایک سال قبل 26فروری 2024ء کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی،مریم نواز سے سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور میاں نواز شریف بھی موجود تھے،حلف کے اختتامی الفاظ اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے، ادا کر کے اپنی کرسی سے اُٹھیں اور اپنے والد محترم میاں محمد نواز شریف کو گلے لگا کر اُن کا ماتھا چوم لیا، صوبائی حلقہ پی پی 159 کی صوبائی ر کن وزیراعلیٰ پنجاب بن چکی تھیں، مختلف حلقوں میں قیاس آرائیوں کے ساتھ یہ بات موضوع بحث تھی کہ ایک خاتون اتنے بڑے صوبے کو کیسے چلا پائے گی،دیکھتے ہی دیکھتے ایک سال گزر گیا وہی تاریخ 26،وہی مہینہ فروری، وہی صدی اور بس ایک لفظ کی تبدیلی، 24ء کی بجائے25ء آگیا،بہت بڑے سیاستدان کی بیٹی نے پنجاب کی کایا پلٹ دی،استاد اچھا اور طالب علم بھی پڑھنے والا ہو تو پوزیشن آ ہی جاتی ہے،پنجاب حکومت کی 365دن کی کارکردگی رپورٹ جار ی ہوچکی ہے،مجموعی طور پر 90 سے زیادہ عوامی فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے، صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال، ایئر ایمبولیس، مفت انسولین، اپنا گھر اپنی چھت، زرعی پیکیج، الیکٹرو بس، فری سولر پینل، ڈائیلسز کارڈ کی منظوری،لائیو سٹاک، ہونہار طالب علموں کے لیے لیپ ٹاپ، سکالر شپ، انسدادِ سموگ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم، ستھرا پنجاب،دھی رانی،اجتماعی شادیاں،ہارس اینڈ کیٹل شو،کے علاوہ درجنوں منصوبوں پر کام ہو چکا ہے،ہو رہا ہے۔ صحت کے حوالہ سے اہم پیش رفت کی گئی ہے،کلینکس آن ویلز اینڈ فیلڈ ہسپتال کا پروگرام شروع ہے،68لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج اورمفت ادوایات کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے،فیلڈ ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ،فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا خصوصی برائے منصوبہ ٹرانسپلانٹ بھی شروع کیا گیا ہے،جہاں مریضوں کو لیور ٹرانسپلانٹ اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولیات دی جائیں گی،ادویات گھر پہنچ رہی ہیں،بچوں کی ہارٹ سرجری کے لئے،وزیراعلیٰ ہارٹ سرجری پرو گرام شروع کیا گیا ہے، اِس پروگرام کے تحت ایک سال میں 1800 بچوں کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے۔لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال اگلے سال مکمل ہو جائے گا، سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال بھی بن رہا ہے۔اپنا گھر اپنی چھت آسان اقساط میں بلا سود قرضے اور لوگوں کا اپنی چھت کا خواب پورا ہو رہا ہے،چین کا دورہ بھی اہمیت کا حامل تھا، کئی منصوبوں کے ایم او یو زپر دستخط ہوئے اور ان پر کام جاری ہے،قومی اور بین الاقوامی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ سکولوں،کالجوں کی تقریبات میں طالب علموں سے گھل مل جاتی ہیں،پنجاب کی بیٹیوں میں نیا حوصلہ اورجذبہ پیدا کر رہی ہیں،30سال بعد شروع ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں بھی لوگوں میں گھل مل گئیں اور نعرے وصول کر لیے،تمام انٹرنیشنل منصوبوں کی اہمیت اپنی جگہ لیکن پنجاب میں صفائی کے انتظامات موثر ہیں، 2024ء میں عیدالاضحی پر آلائشوں کوجس سپیڈسے ٹھکانے لگایا گیا اس کی بھی مثال نہیں ملتی،تجاوزات کا خاتمہ، شہریوں کے لئے سُکھ کا باعث بن چکا ہے،صفائی اور تجاوزات میں اگر دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو پنجاب سبقت لے جا چکا ہے۔ صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی سیاسی حریف بھی تعریف کر رہے ہیں۔ابھی پہلے سال کی اُڑان ہے کئی منزلیں طے کرنی ہیں،توقع کی جا رہی ہے، پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد مریم نواز بین الاقوامی سطح پر کردار ادا کریں گی،بہرحال 365 دن کی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھنے میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ غلام صغیر شاہد، ڈائریکٹرنیوز محمد سہیل جنجوعہ اور ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن خورشید جیلانی کے علاوہ ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،مریم نواز حکومت کا ترقی کا سفر جاری ہے، نواز شریف کی سرپرستی میں خوشحال پنجاب کے بعد پاکستان کو خوشحال اور ناقابل تسخیربنانے کا عمل جاری ہے۔مریم نواز کے حلف 26فروری2024ء کے اختتامی الفاظ اللہ تعالیٰ میری مدد اور رہنمائی فرمائے، قبول ہوئے اور آج 26فروری 2025ء کامیابی کا دن ہے۔
٭٭٭٭٭