ناقص کارکردگی پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور / افضل افتخار

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، میگا ایونٹ کی شاندار میزبانی کے لئے اقدامات کرنے والا پاکستان ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگیا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھیل کے تینوں شعبوں میں ناقص پرفارمنس نے شائقین کو شدید مایوس کیا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیم پریشر میں آگئی اور اس سے باہر نہ نکل سکی بھارت سے کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج میچ میں بھی کھلاڑی پریشر میں کھیلتے نظر آئے اور بیٹرز، باؤلرز نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا پاکستان کرکٹ ٹیم روائتی حریف سے شکست کے بعد اب ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے دفاعی چیمپئن پاکستان کی جیت کے لئے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے تما م دعوے غلط ثابت ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا بھی فائدہ نہیں اٹھایا ایک بیٹنگ وکٹ پر بڑا سکور کرنے میں ناکام ثابت ہوئی بیٹرز سے کھیلا ہی نہیں گیا اور کو ئی بھی بیٹر جم کر کھیل پیش نہیں کرسکا اور سست روی سے بیٹنگ کا مظاہرہ کیا پاکستان کے سینئر بیٹرز بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق نے اپنا حق ادا نہیں کیا اور جس طرح گیندیں ضائع کیں اس سے لگ رہا تھا کہ شاید وہ میچ جیتنا ہی نہیں چاہتے ہیں اسی طرح باؤلنگ کے شعبے میں بھی باؤلرز نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا شاہین شاہ اور نسیم شاہ دباؤ میں نظر آئے بھارتی بیٹرز آسانی سے سکور کرتے رہے جس وکٹ پر پاکستان سے سکو ر نہیں ہورہا تھا بھارتی بیٹرز نے آسانی سے کرلیا۔ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کی بات کی جائے توآسان کیچ چھوڑ دئیے گئے جس سے لگ رہا تھا کہ پاکستان ٹیم بغیر تیاری کے میدان میں کھیل رہی ہے بہرحال اب قومی کرکٹ ٹیم نے پوری قوم کو مایوس تو کردیا ہے اب اس کی ذمہ داری کون لیتا ہے یہ آنے والاوقت بتائے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ سلیکٹرز نے مضبوط سکواڈ کا انتخاب نہیں کیا کئی ایسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جن کا کھیلنا ضروری تھا پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم کی شکست پر کیا ایکشن لیتا ہے یا پھر ایک مرتبہ دوبارہ خاموشی اختیار کرتا ہے یہ سوالیہ نشان ہے بہرحال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے حقیقی اقدامات بروئے کا ر لانا ضروری ہے اور ٹیم کی شکست کی اصل وجہ بھی منظر عام پر لائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بھی ضرورت ہے۔