منتخب کالم

   پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا / فیصل شامی


وہ گھڑیاں بھی آنے کو ہیں جس کا شدت سے سب کو انتظار رہتا ہے اور بہت مدت بعد پاکستانی قوم کا یہ انتظار ختم  ہو گا جی دوستوں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت چیمپئینز ٹرافی میں آج آمنے سامنے ہو نگے اور یقینا شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔  جی دوستو پاکستان اور بھارت کے میچ کا شائقین کو ہمیشہ انتظار ہی رہتا ہے۔ پاک بھارت مقابلہ جو پاکستان میں ہونا تھا وہ اب دبئی میں ہو گا اور وہ اس لئے کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان آ کے کھیلنے سے منع کر دیا جو کہ یقینا افسوس ناک بات ہے۔ کھیل کے میدان میں بھی سیاست سیاست کھیلی جا رہی ہے۔ پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے متعلق ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چاہے تو بھارت کو شکست دے سکتا ہے اور یہ بات بھی غلط نہیں کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں دنیا کی بہترین ٹیمیں ہیں اور دو بہترین ٹیموں کے درمیان یقینا زبردست مقابلہ ہو گا اور جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا اور شائقین کر کٹ کو امید ہے کہ یقینا پاکستان اچھا کھیلے گا اور نہ صرف بھارت سے جیتے گا  بلکہ چیمپئین ٹرافی بھی جیتے گا۔ دنیائے کرکٹ میں ہماری قومی ٹیم پاکستانی پرچم کو بھی بلند کرے گی اور فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لئے پاکستان ٹیم کو اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا تو اب دیکھتے ہیں کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا کہ کیا ہو گا تو فی الوقت آپ بھی ہماری طرح انتظار کریں اور یقینا یہ انتظار اب چند گھنٹوں کا ہی رہ گیا ہے۔ تو بہر حال ہمیں دیں  اجازت دوستو  لیکن  اسی آس و امید کے ساتھ کہ پاکستان  بھارت سے بھی جیتے اور ٹرافی بھی حاصل کرے تو اسی نیک خواہش کے ساتھ اجازت دوستو آپ سے ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے